حیدرآباد ،مختلف علاقوں میں 2 روز سے بجلی غائب،شہری پریشان

175

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کا ایک مرتبہ پھر طویل بریک ڈاؤن، ریشم بازار اور اس کے محلقہ علاقوں کے مکینوں نے رات جاگ کر گزاری، لیاقت کالونی، نورانی بستی اور لطیف آبا د کے کئی علاقوں میں بھی بجلی کا تعطل حیدرآباد میں بجلی کا بحران حل ہونے کو نہیں دے رہا ہے جس کی ایک بڑی وجہ حیسکو عملے کے ساتھ ملکر بجلی کی چوری کرنے والی مافیا ہے۔بجلی بند ش سے تنگ آکر احتجاج کرنے والے شہریوںنے الزام لگایا کہ بجلی بحران کی بڑی وجہ حیسکو عملہ اور بجلی چور مافیا کا گٹھ جوڑ ہے، حکام نوٹس لیں۔ سب سے زیادہ بجلی بحران سے گاڑی کھاتہ متاثر ہوااور بھائی خان، ریشم بازار سمیت اس کے قریبی علاقو ں میں جمعرات کی شب 8 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، اہل حدیث مسجد کے قریب بھی کئی روز سے ٹرانسفارمر نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر ٹرپ ہونا روز کا معمول بن چکا ہے ،حیسکو عملہ مرمت کے نام پر ٹرانسفارمر اتار کر لے جاتا ہے اور ہفتوں بعد لگایا جاتا ہے۔ حیسکو کی صورتحال سے لو گ پریشان ہیں ،حیدرآباد میں بارش کا موسم بھی بن رہا ہے بارشیںہونے سے شہر میں بجلی کا بدترین بحران پیداہونے کا خدشہ ہے ۔
بجلی بحران