جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

352

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کےمطابق میاں طارق کی گرفتاری ایف آئی اے اسلام آباد کے سائبر کرائم ونگ نے کی، ملزم کے گھر سے ویڈیو بھی برآمد کی گئی جس کا فرانزک کرالیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا میاں طارق دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے بیان حلفی میں میاں طارق کا بھی ذکر کیا ہے۔