شکارپور،پیرا میڈیکل اسٹاف مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج

209

شکارپور (نمائندہ جسارت ) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلیے احتجاجی پیدل مارچ، پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، دھرنا،دھرنے میں اسٹاف کے ہمراہ لیڈی ہیلتھ ورکر اور نرسیں بھی شامل ، مطالبات منظور کرکے ملازمین کو انصاف دیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی کال پر شکارپورمیں بھی ضلع کے چاروں تحصیلوں گڑھی یاسین، لکھی غلام شاہ، خانپور اور تحصیل شکارپور کے سیکڑوں پیرا میڈیکل ملازمین مطالبات کی منظوری کیلیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیس سے پر امن احتجاجی پیدل مارچ مرکزی چیئرمین عبدالرحمن شر، صوبائی صدر میر مرتضیٰ جونیجو، سیکرٹری جنرل محمد شریف پالاری کی قیادت میں پریس کلب تک نکالا گیا ، پیدل مارچ میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے سیکڑوں ملازمین کے ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکر ، نرسیں بھی شامل تھیں ، جنہوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شہر کے گشت کے دوران شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کرو ، انصاف کرو چھوٹے ملازمین کے ساتھ انصاف کرو، ڈی ایچ او آفس سے نکلا ہوا پیدل مارچ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا، جہاں پر شدید نعرے بازی کی گئی ، اس موقعے پر عبدالرحمن شر، میر مرتضیٰ جونیجو، محمد شریف پالاری، عبدالعزیز بروہی، نوشاد بھٹو، غلام حسین جلبانی، محمد جادل لاڑک، اظہار بھٹو، سجاد شاہ، نوید منگی، محمد موسی، اورنگزیب شر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے مطالبات کی منظوری کیلیے پر امن احتجاج کررہے ہیں ، محکمہ صحت سے کئی مرتبہ اجلاس ہوا، منٹس آف میٹنگ بھی جاری کیے گئے مگر ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے میں محکمہ صحت سنجیدہ نہیں ہے، انہو ں نے حکومت سندھ کے محکمہ صحت سے مطالبہ کیاکہ 5 آگست تک ہمارے جائز مطالبات منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ، مطالبہ کیا گیاکہ نرسنگ اور لیڈی ہیلتھ ورکروں کے جائز مطالبات حل کرکے نوٹیفکشن جاری کیا جائے ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سپورٹنگ اسٹاف کا ٹائم اسکیل منظور کیا جائے ، ہیلتھ پروفیشنل 50 فیصد جناح اسپتال کے برابر کیا جائے، ملازمین دشمن 2014 ء میں نکلے ہوئے ریکوری لیٹر واپس لیا جائے ، بقایا ویکسینٹر کو بحال کرکے انہیں مستقل کیا جائے، فوتی کوٹا میں ڈی آر سی سسٹم کو آسان اور ریگولر بنایاجائے،اتائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔