فراڈی باپ بیٹے نے کروڑوں روپے لوٹ لیے ،متاثرین کا احتجاجی ظاہرہ

178

بدین ( نمائندہ جسارت)غیرملکی ملازمتوں کے نام پر باپ اور بیٹے کروڑوں روپے ہڑپ کرگئے،متاثرین کا ملوث افرادکیخلاف کارروائی اور رقم واپسی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چودھری انور ساجد نامی شخص اور اس کے بیٹے خرم ساجدنے ایک سال قبل بدین سمیت ملک بھر سے بیروزگار نوجوانوں کو ملائیشیا میں روزگار دلوانے کے بہانے ویزا فیس ایف آئی اے کسٹم امیگریشن کے علاوہ ملائیشیا سفارت خانہ میں رشوت کے نام پر 4لاکھ روپے ایڈوانس رقم وصول کر ان سے ان کے پاسپوٹ اپنے پاس جمع کر لیے اور چند نوجوانوں کے کراچی لاہور اور اسلام آباد سے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے گئے اور 50کے قریب افراد کو ورک ویزا کے بجائے وزٹ ویزا پر ملائیشیا روانہ کیا گیا، ان افراد کو ملائیشیا روانگی سے قبل ڈالر کی بھاری کرنسی بھی دی گئی جو ملائیشیا پہنچتے ہی خرم نے ان
سے واپس لے لی،نوجوانوں کو ملازمت اور روزگار کے بجائے ملائیشیا کے دوردراز علاقوں کے گھر میں غیراعلانیہ طور پر قید میں رکھا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ نئی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کچھ تبدیلیاں اور سختیاں کی گی ہیں جس کے باعث کام میں مشکلات آرہی ہیں اور جلد مسئلہ حل کرلیا جائے گا جس کے لیے ایک بار واپس پاکستان جانا پڑے گا اور ان نوجوانوں کو واپس پاکستان روانہ کیا گیا۔ایک سال گزر جانے کے بعد بے روزگار افراد نے ان سے وعدہ کے مطابق 3 ماہ کے اندر ملائیشیا لے جانے اور وہاں ملازمت دلوانے کے لیے مطالبہ اور رابطے شروع کیے تو ان سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کام اور ملیشیا روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں موجود انور ساجد کے بیٹے خرم ساجد کی مشکوک سرگرمیوں پر ملائیشین اداروں نے تحقیقات شروع کی تو خرم وہاں سے امریکافرار ہوگیا جبکہ ان کے والد انور ساجد کئی روز تک بدین کے علاقہ ٹنڈوغلام علی نودنبالو کے قریب فارم ہاؤس میں موجودگی کی اطلاع متاثرین کو ملی ۔متاثرین کے فارم ہائوس پہنچنے پر چودھری انور ساجد فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ امریکا فرار ہونے کے لیے کوشش کر ر ہے ہیں۔ دوسری جانب ملائیشیا میں روزگار اور ملازمت کے لئے ایڈوانس بھاری رقم دینے فراڈ اور جعلسازی کا شکار بے روزگار نوجوانوں رجیش کوہلی موھن کوہلی ویرم ہیرو کوہلی امجد باثت اور دیگر بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرے کے موقع پر چیف جسٹس ،وزیراعظم ، وزارت داخلہ اورڈی جی ایف آئی اے سے فوری رقم کی واپسی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری رقم واپس نہ کی گئی تو شاہرہ فیصل اسٹار گیٹ پر واقع ان کے آفس کے سامنے احتجاج اور آفس کا گھیراؤ کریں گے۔
جعلساز باپ بیٹے