اسلام آباد میں مردہ مرغیوںکی فروخت، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا نوٹس

144

اسلام آ با د (آ ئی این پی)چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی، منگل کے روز جا ری بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت ہورہا ہے، مردہ مرغیوں کو ضایع کرنے کے بجائے کاٹ کر گوشت کی صورت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کمیٹی کو 8 جولائی کے اجلاس میں بریفنگ
دیںاور مردہ گوشت بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سینیٹر رحمان ملک