میرپورخاص،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،متعدد ملزمان گرفتار

195

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون ، متعدد ملزمان گرفتار شراب ،گٹکا اور مال مسروقہ برآمد۔ ایس ایس پی جاوید بلوچ کی ہدایت پرٹنڈوجان محمد،پھلاڈیوں اور سیٹلائٹ پولیس نے کارراوئیاں کرتے ہوئے ملزمان معشوق ، ملوک ماچھی، ڈالیوکولہی، روپوش ملزمان ہیرالال ، میگواڑ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دیسی شراب ، مال مسروقہ ، اور بڑی تعداد میں انڈین سفینا گٹکا برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ روپوش ملزم سیٹلائٹ ٹائون تھانے کی حدود میں نقب زنی کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھے۔