صحافیوں کو جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا  کرنے کی ضرورت ہے، عمران قریشی

156

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں عقیل ابراہیم گروپ اور ڈیموکریٹک پینل کے امیدواروں صدر لالہ رحمن سموں، جنرل سیکرٹری محمد حسین خان، سینئر نائب صدر تصور شاد، خازن جمن خاصخیلی، جوائنٹ سیکرٹری شیراز بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد پریس کلب سندھ کا دوسرا بڑا پریس کلب ہونے کے باعث پورے سندھ کے پریشان اور مشکلات میں مبتلا افراد کی امیدوں کا محور ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران نے ہمیشہ ذمے دارانہ صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل اور عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔