سہراب گوٹھ پر قائم مویشی منڈی میں مورو سندھ سے آنے والے ٹرالر کو مویشی منڈی کی انتظامیہ نے منڈی جانے سے روک دیا ہیں۔

910

سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی میں منگل کومورو سندھ سے آنے والے بیوپاری کے ایک ٹرالر کو مویشی منڈی کی انتظامیہ نے جانور اتارنے سے روک دیا ہے،

تفصیلات کے مطابق منگل کو دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر مورو سندھ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری کے مویشوں سے بھرے ٹرولر کو سپر ہائی وے پر قائم عارضی مویشی منڈی کی انتظامیہ نے جانور اتارنے سے روک دیا ہے،

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے قبل کوئی ٹرالر یا ٹرک کو مویشی منڈی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 5 جولائی سے قبل مویشی منڈی کے انتظامات مکمل ہونے کے بعد منڈی میں بیوپاریوں کو جانور لانے کی اجازت ہوگی،

بیوپاری فی جانور کے حساب سے ادائیگی کر کہ اپنے جانور منڈی میں فروخت کے لئے لا سکے گے۔علاوہ ازیں مورو سے آئے بیوپاری نے جانوروں سے بھرے ٹرالر کو سہراب گوٹھ مویشی منڈی سے ملیر مویشی منڈی میں لے گیا ہے۔