بلدیہ یونین کے رہنما کی زیادتیوں کیخلاف 110ویں روز بھی احتجاج جاری

235

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بلد یہ اعلیٰ حیدرآباد کے برطرف کیے گئے مسیح ملازم اکبر عنایت مسیح نے اپنی بحالی اور بلدیہ یونین کے رہنما اکرم راجپوت کی زیادتیوں کیخلاف 110ویں روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ سی بی اے یونین کے رہنما اکرم راجپوت اقلیتی ملازمین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں، جس کے تحت ہمیں جبری نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے اوراب بھی اسٹاف یونین کی بدعنوانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات اور میئر حیدرآباد سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ سی بی اے یونین کے رہنما اکرم راجپوت کی کرپشن کا نوٹس لے کر سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن دیے جائیں اور ہمیں نوکریوں پر بحال کرکے ہماری بقایا تنخواہیں جاری کی جائیں۔