پریس کلب حیدر آباد، عقیل ابراہیم اور ڈیموکریٹک گروپ کے امیدوار کامیاب

276

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2019-20ء کے انتخابات میں عقیل ابراہیم گروپ اور ڈیموکریٹک گروپ پینل کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔ پریس کلب کے انتخابات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین مرتضیٰ سیال اور کمیٹی ممبر اللہ ڈنو ملاح اور محمد احمد جعفری کی نگرانی میں حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک گروپ کے لالہ رحمن سموں، جنرل سیکرٹری کے لیے عقیل ابراہیم گروپ کے محمد حسین خان، نائب صدر کے لیے تصور شاد، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر شیراز بھٹی، خازن کے لیے جانی خاصخیلی کامیاب قرار پائے، اسی طرح گورننگ باڈی کی 10 نشستوں کے لیے دونوں گروپ کے مشترکہ امیدوار علی حسن، اقبال ملاح، خالد کھوکھر، اسد ڈاہری، غلام حیدر جونیجو، قسیم قریشی، محمد عثمان ظفر ہکڑو، اختر پیرزادہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ جبکہ ایسوسی ایٹ کی ایک نشست پر فوٹو گرافر نسیم خان بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔ پریس کلب کے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل صبح 10بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔اس کے بعد عقیل ابراہیم آڈیٹوریم میں جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں، کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کے سالانہ انتخابات میں صحافی دوست پینل کے امیدوار صدر مہیش کمار، نائب صدر امداد سیلرو، جنرل سیکرٹری فاروق سومرو، جوائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی سولنگی، خازن آتم کمار، گورننگ باڈی کے لیے آفتاب رند، عمران پاٹولی، عبداللہ سروہی، غلام اصغر رُخ سندھی پولنگ سے ایک روز قبل ہی دستبردار ہوگئے تھے۔