اظہار آزادی کا احترام کرنا ہر ایک کا فرض ہے، عبدالجبار خان

245

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں عقیل ابراہیم گروپ اور ڈیموکریٹک پینل کے امیدواروں صدر لالہ رحمن سموں، جنرل سیکرٹری محمد حسین خان، سینئر نائب صدر تصور شاد، خازن جمن خاصخیلی، جوائنٹ سیکرٹری شیراز بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافت اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں اور صحافت سے وابستہ افراد کا احترام کیا ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایماندارانہ صحافت کے ذریعے ہی جمہوریت اور ریاستی اداروں کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اظہار آزادی کا احترام کرنا ہر ایک کا فرض ہے ، پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ صحافت کی آزادی کے لیاپنا بھرپور کردار ادا کیا اورصحافیوں کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا۔