بدعنوان عناصر حیسکو کو ما ہا نہ لا کھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں

287

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحر یک حیدرآباد کے ضلعی صدر محمد عابد قادری سے ضلعی سیکر ٹریٹ میں مختلف تا جر انجمنو ں اور مختلف وفود نے ملا قاتیں کیں اس موقع پر اراکین ضلعی کمیٹی محمد شفیق مئیو ، سید ساجد علی کاظمی،محمدبچل بلوچ سلطا نی بھی موجود تھے ، ضلعی صدر محمد عابد قادری نے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ چند نااہل ایس ڈی اوز اور انکے منظور نظر لا ئن سپر نٹنڈ نٹ حیسکو کو ما ہا نہ لا کھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں اور اپنی کا ر کر دگی دکھانے کے لیے لا ئن لاسز بل جمع کروانے والوں پر ڈال دیے جاتے ہیں جو کہ سراسر ذاتی ہے با رہا مر تبہ نشاند ہی کر نے کے باوجود حیسکو کے کر پٹ افسران و اہلکا روں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا تی شہر کے گنجا ن آبادی والے علاقوں پھلیلی سب ڈویژن، لیاقت کالونی سب ڈویژن، الیاس آباد سب ڈویژن میں حیسکو افسران کی سرپر ستی میں کارخانوں، پلازوں، ہوٹلز، شادی ہالوں اور برف کارخانوں کو کنڈے فراہم کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے آئے دن ٹر انسفارمر خراب ہوجاتے ہیں اور حیسکو افسران ٹھیک کر وانے کے نا م پر غریب عوام سے لا کھوں روپے بٹوررہے ہیں حیسکو افسران نے پر ائیو یٹ افراد کمیشن پر رکھے ہو ئے ہیں جو کہ بل بھر نے والوں پر جر ما نے لگو ارہے ہیں ہم وفاقی وزیر پا نی و بجلی سیکرٹری پا نی وبجلی اور حیسکو چیف سے مطا لبہ کر تے ہیں پھلیلی سب ڈویثرن ، لیا قت کا لو نی سب ڈویژن، الیاس آباد سب ڈویژن میں کھلے عام بجلی چوری ہو نے کا نو ٹس لیا جا ئے اور ملو ث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جا ئے اور نا اہل ایس ڈی اوز اور لا ئن مین لا ئن سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا کر انکوائری کی جائے اور ملو ث اہلکاروں کو قانون کی گر فت میں لا یا جائے ۔