بلدیہ ملازمین کو مسلسل چار سے تنخواہیں نہ دیناظلم کی انتہا ہے، مراد چاچڑ

233

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ایپکا سندھ کے صدر مراد چاچڑ‘ جنرل سیکرٹری ولی محمد‘ نیاز‘ شاہد سومرو ‘ سرفراز علی راجپوت ودیگر نے کہاکہ تعلقہ قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں سرکاری ملازمین خاکروب کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں کی ادائی نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ملازمین کے بچے ایک وقت کی روٹی تک کو ترس رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لاکھوں روپے کی ریکوری دینے والی قاسم آباد تعلقہ میونسپل کمیٹی بلدیہ ملازمین کو مسلسل چار سے تنخواہیں نہ دیناظلم کی انتہا ہے ایپکا رہنماؤں نے وزیر اعلی سندھ صوبائی وزیر بلدیات‘ سیکرٹری بلدیاتی ‘ کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر سے مطالبہ کیا کہ قاسم آباد میونسپل کمیٹی کے سیکڑوں ملازمین کو چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں دلائی جائیں۔