۔59 ملزمان گرفتار لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے ہوں گی

44

سرگودھا(آن لائن )لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے ہوں گی، لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ججز 6 اور ایڈیشنل ججز4 ہفتے کی عدالتی تعطیلات کریں گے۔چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے لاہور ہائیکورٹ میں چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بنچز میں یکم جولائی سے 7 ستمبر تک عدالتی تعطیلات رہیں گی۔ موسم گرما کی عدالتی چھٹیوں کے دوران عام نوعیت کے کیسز کی سماعت نہیں ہوگی، عدالتی اوقات کار بھی تبدیل ہوں گے۔ عدالتی تعطیلات کے دوران لڑائی جھگڑے، درخواست ضمانتوں، حکم امتناعی کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ فوجداری اور سول نوعیت کے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی، نیب کیسز، نارکوٹکس، انسداد دہشت گردی کیسز کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ نہیں ہوں گے۔ ارجنٹ کیسز کی شنوائی کے لیے اسپیشل بینچ سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ تعطیلات کے دوران پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، ہائیکورٹ میں 11 سے ساڑھے 11 بجے تک عدالتی وقفہ ہوگا۔ جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے
لاہور ہائیکورٹ