نیوکراچی میں نشے کی زیادتی سے 21سالہ نوجوان ہلاک

38

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نیوکراچی کے علاقے سیکٹر 5 اے لعل مارکیٹ کے قریب سے لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے عملے نے میت کو عباسی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم 21 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت واقع ہوئی، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کوسرد خانے میں رکھوادیا،لواحقین کی تلاش جاری ہے۔