نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ختم کردیا‘ ایف بی آر

37

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے وضاحت کی ہے کہ نان فائلرز کو نئے فنانس بل میں غیر منقولہ جائداد اور گاڑی کی خرید پر کوئی چھوٹ نہیں دی گئی ہے حقیقت یہ ہے کہ نئے فنانس بل میں نان فائلرز کی قانونی حیثیت کو ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تمام افراد کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت اپنی ٹیکس ایبل انکم کے گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں اور کسی بھی بڑی مالی ٹرانزیکشن پر گوشوارے داخل نہ کرنے کی صورت میں مکمل طریقہ کار 10ویں شیڈول کے تحت وضع
کیا گیا ہے‘ ایسے افراد کو نہ صرف ودہولڈنگ اسٹیج پر100 فیصد زیادہ ٹیکس دینا پڑے گا بلکہ چھپائی گئی آمدن پر جرمانہ اور سزا بھی لاگو ہو گی۔
ایف بی آر