کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس ، ملزمان کے ریمانڈمیں توسیع

32

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد ارشدملک کی عدالت نے کار کے رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس میں گرفتار ملزمان لئیق احمد اور شیر علی ملک کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کردی۔گزشتہ روز ملزمان کاجوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔اس موقع پرعدالت نے اگلی سماعت پر تفتیشی افسر کو عدالت نے طلب کرتے ہوئے کہاکہ تفیشی افسر عدالت کو آگاہ کریں کب تک ضمنی ریفرنس دائر کریں گے۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی26جون تک کے لیے ملتوی کردی۔