تولہ سونے کی قیمت 400روپے اضافہ

24

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 14ڈالرزکا اضافہ ہوا اور سونے کی فی تولہ قیمت 1336ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میںاضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے اضافے سے72600روپے،دس گرام سونے کی قیمت343روپے کمی سے 62243روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔