بجٹ سے عام آدمی پر بوجھ مزید بڑھ گیا، سید عبدالرشید

46

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے وفاقی بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ سے عام آدمی پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں تک میں اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی تنخواہ میں کمی احسن قدم ہے لیکن یوٹرن لے کر 30 فیصد کا بل نہ آئے فیصلہ برقرار رکھا جائے۔ سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ 35 ہزار آمدنی والے گھرانے پر 55 ہزار کے اخراجات مسلط کر دیے گئے ہیں، کراچی پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، دیگر صوبوں کے مقابلے سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، گیس کمپنیوں کا خسارہ اضافی بلوں سے صارف پر بوجھ ڈال کر کم کیا جا رہا ہے جو عوام دشمنی ہے۔