نوابشاہ، ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی  نصرت ڈویژن بے نظیرآباد کا اعلامیہ

22

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) ایگزیکٹو انجینئر آبپاشی نصرت ڈویژن بے نظیرآباد نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ روہڑی کینال میں پانی کی کمی کے باعث نصرت ڈویژن سے نکلنے والی مختلف نہریں وسرو مائنر، بھٹ مارو (پائیپ ٹو)، چنا ڈسٹری، گبری مائنر، شاہپور ڈسٹری، رنو مائنر، چمڑو مائنر اور برہون مائنر 9 جون شام 6 بجے سے 17 جون صبح 6 بجے تک بند رہیں گی جبکہ جام صاحب ڈسٹری، دوہجی مائنر، بھٹ مارو ڈسٹری، سہیلو مائنر، دیوان آباد مائنر، چن بندھنی مائنر، گپچانی ڈسٹری، اوباہی چن مائنر اور شاہ حسین مائنر 17 جون صبح 6 بجے سے 24 جون شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔