لیاری میں گھریلو کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ کے علاقے لیاری بکرا پیڑی میں واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص بے ہو ش ہو گیا جس کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 30سالہ ساجد ولد نذیر کے نام سے کی گئی اور اہل خانہ بنا کارروائی کے لاش اپنے ساتھ لے گئے ۔