نوشہرہ ،مسافر کوچ الٹنے سے بس کنڈیکٹر سمیت 4 مسافر جاں بحق 27زخمی

31

نوشہرہ کینٹ (آن لائن)نوشہرہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کی وجہ سے الٹ گئی پولیس کے مطابق حادثے میں بس کنڈیکٹر سمیت4 مسافر جاںبحق اور 27زخمی ہو گئے ۔پولیس تھانہ پبی اور ریسکیو 1122کے مطابق ایک خاتون سمیت 11 شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔