اتر پردیش میں بجلی گرنے اور ریت کے طوفان سے 19افراد ہلاک

44

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریت کے طوفان اور بجلی گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ اتر پردیش امدادی کمیشن سے جاری اعلان میں واضح کیا گیاکہ ریاست کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور ریت کے طوفان سے رونما ہونے والے حادثات میں 48 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مکانات کی دیواریں منہدم ہو گئیں۔ اتر پردیش کے وزیر ِ اعلیٰ یوگی ادیا ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
شام میں داعش کی صف میں لڑنے و الے امریکی شہریوں کی وطن واپسی
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں گرفتار داعش سے تعلق رکھنے والے امریکی شہریو ں کو واشنگٹن کے حوالے کر دیا گیا۔ امریکی دفتر خارجہ کے ایک افسر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرد تنظیم ’’وائے پی جی ‘‘کی طرف سے پکڑے گئے افراد خواتین اور 6 بچوں پر مشتمل ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے انتہا پسندی جائزہ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق 300 سے زائد امریکی شہریوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے داعش کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان میں سے 60 داعش کی صف میں شامل ہونے کے لیے شام اور عراق گئے تھے۔