گداگری کرنے والے ملک ترقی نہیں کرتے‘ نصراللہ عزیز

58

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر باقی دنیا کے ہر ایرے غیرے کے دروازے پر کشکول لیکر کھڑے ہوتے ہیں، گداگری سے ملک ترقی نہیں کرتے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ اللہ کے دین کی طرف پلٹ آئو،سودی نظام معیشت سے برأت اور بیزاری کا اعلان کرو خوشحال ہوجائو گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود آباد نمبر6 میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اللہ سے بغاوت کرکے اب دلدل میں پھنس چکی ہے اسلیے انہیں بحران سے باہر نکلنے کاکوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔ہمارے ملک میں اپنے وسائل وذرائع موجود ہیں باوجود اسکے بین الاقوامی معاشی دہشتگردٹولہ آئی ایم ایف کے شرائط پر پوری قوم اور پاکستان کے مفادات کو فروخت کردیا ہے۔جماعت اسلامی معاشی دہشتگردوں سے نجات کیلیے عید کے بعد تحریک چلائے گی اس لیے قوم سینیٹر سراج الحق کا ساتھ دے۔اس موقع پر مسلم مجاہد اور سرفراز احمد نے بھی خطاب کیا۔