سندھ ترقی پسند پارٹی تعلقہ ڈگری کی ورکنگ باڈی کا ایک اجلاس

50

ڈگری (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی تعلقہ ڈگری کی ورکنگ باڈی کا ایک اجلاس ضلعی صدر میریونس تالپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرویز نوحانی، مانو مل سندھی، بابو غریب، عبدالباری ابڑنگ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کی عیدالفطر کے بعد تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ڈگری میں تعلقہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی، ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے، مریضوں کو دوائیں نہ ملنے، ڈگری میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات کی سرعام فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے بعد شہر میں ہونے والی بدامنی، منشیات کی کھلے عام فروخت، تعلقہ اسپتال میں مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی، شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہم خیال سیاسی جماعتوں، سیاسی کارکنان، سماجی ورکرز، تاجر برادری، صحافیوں اور دیگر تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور انہیں احتجاجی تحریک میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔