جیکب آباد، بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں

36

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں رات کی بارش کے بعد راستے اور بازار تالاب بن گئے، صفائی نہ ہونے پر بلدیہ کیخلاف دکانداروں کا احتجاج۔ جیکب آباد میں بارش کے بعد شہر کے راستے اور بازاریں تالاب بن گئے، بلدیہ کی جانب سے صفائی نہ ہونے کے باعث شہر میں گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، کوئی پرسان حال نہیں، کپڑا مارکیٹ اور لائی بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے اور صفائی نہ کرنے پر بلدیہ کیخلاف دکانداروں سنیل، لالچند، بابو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ بلدیہ کو شکایت کے باوجود صفائی نہیں کی گئی، کاروبار شدید متاثر ہوا ہے۔ بلدیاتی نمائندے غائب ہیں، بلدیہ کی نااہلی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں۔ وزیر بلدیات سعید غنی اپنے محکمے کی کارکردگی کی طرف توجہ دیں، ڈی سی اور کمشنر لاڑکانہ نوٹس لے کر کارروائی کریں۔