حکومت کرنا اور ملک چلانا عمرا ن نیا زی کے بس کی بات نہیں ،مرتضیٰ وہا ب

63

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت، قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ نا اہل حکومت نے 10ما ہ میں رو پے کی قدر میں 31رو پے گرا دیے جس سے مہنگا ئی کے سونامی نے لو گو ں کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ،عمرا ن نیا زی سیاسی بیا ن بازیاں کرنے سے حکومت نہیں چلتی،آپ کی نااہل حکومت نے10 ماہ میں روپے کی قدر 31 روپے گرا دی اورنااہل حکمران آخر کب تک عوام کی چینخیں نکالتے رہیں گے،آپ مان لیں حکومت کرنا اور ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے جس کے با عث پا کستا نی عوا م غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزا ر نے پر مجبو ر ہیں، آپ کو ذرا بھی خو ف خدا نہیں،آپ نے توما ہ صیا م میں بھی اشیا ئے خو رو نو ش کی قیمتوں میں اضافہ کر د یا جب کہ دیگر اسلامی ممالک میں اس ماہ میںاشیا ئے خو رو نو ش کی قیمتیں کم کر دی جا تی ہیں،آپ اس مہینے کے تقدس کو بالائے طا ق رکھتے ہو ئے عوام کو مہنگا ئی کے بھنور میں ڈبو کر چین کی با نسری بجا رہے ہیں ،خدارا عوام کی چیخیں نکل چکی ہیں، عوام ایک مخمصے کا شکا ر ہے، اوپر سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوا م کا جینا دو بھر کر دیا ہے،خدارا پاکستا نی عوام پر رحم کیجئے ،ان کے مسائل حل کیجئے ،جس کا وعدہ آپ نے قو م سے کیا تھا،یہ با ت یا د ر ہے کہ مکافات عمل سے آپ کو بھی گزر نا پڑ ے گا۔