کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں کمی

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال مارچ کے مہینے میں ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات کے مطابق مارچ 2019 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے پاکستان کو 23.9ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 23.3فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کھیلوںکے سامان کی برآمدات سے پاکستان کو31.2ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔