آئی ایم ایف کے قرض اور سود کیخلاف درخواست دائر

75

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئی ایم ایف کے قرضے اور سود کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی، درخواست سماجی کارکن محمد علی شیروانی اور سید اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی سیکرٹری، محکمہ خزانہ مالی امور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سود پر قرض لینا دستور کی دفعہ 2,2(A) 38 37، 31 کی خلاف ورزی ہے، سابقہ حکومتوں میں غیر ملکی مالیاتی اداروں سے بھاری سود پر قرض لیا گیا، دستور کی دفعہ 157 کے تحت بجلی کے محصول اور نرخ کا تعین صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے، کسی بھی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو اختیار نہیں کہ وہ یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکس میں اضافہ کریں۔ درخواست میں کہا گیا آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض قرآن و سنت اور دستور مملکت کے خلاف قرار دیا جائے۔