یورپی یونین نے اپنے دفاعی  منصوبے پر امریکی تشویش مسترد کردی

38

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی سربراہ برائے امورخارجہ فیڈریکا موگیرینی نے یورپی دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبوں پر امریکی خدشات بے بنیاد قرار دیدیے۔ یورپی وزرائے دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے موگیرینی کا کہنا تھاکہ یورپی یونین کی سوچ امریکی منڈی کے مقابلے میں زیادہ آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں 81 فیصد بین الاقوامی معاہدے امریکی کمپنیوں ہی کو ملتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے اپریل میں یورپی پارلیمان کی جانب سے یورپی دفاعی فنڈ کے لیے 13 ارب یورو منظور کے جانے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔