عدالت عظمیٰ نے سکھر پریس کلب کھولنے کا حکم دیدیا

52

اسلام آباد( آن لائن ) عدالت عظمیٰ میں سکھر پریس کلب کو سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ، عدالت نے پریس کلب سکھر کو لگائی گئی سیل کھولنے اور کلب کا قبضہ فوری طور پر ممبران کے حوالے کرنے سمیت مقامی انتظامیہ کو ایک ماہ کے اندر پریس کلب کیلیے شہر کے اندر متبادل جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلیے ملتوی کردی ہے ۔