بلاول نے آج نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی

115

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے(آج) جمعہ 17مئی کونیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے اوربعض مصروفیات کی وجہ سے نیب میں پیش نہ ہونے کے معاملے پرنیب کوخط ارسال کردیا ہے۔بلاول زرداری کے قانونی مشیروں کی جانب سے نیب کوارسال کیے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ 17مئی کو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ بلاول زرداری نے نیب کو خط لکھ دیا ہے۔17مئی کو بلاول زرداری کی دیگر اہم مصروفیات ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہوسکتے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نیب آئندہ ہفتے میں کوئی تاریخ مقرر کرے تاکہ ان کے روبرو پیش ہوسکوں۔بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے 8 مئی کو لکھا گیا خط پارٹی چیئرمین کو 13 مئی کو موصول ہوا ہے جس کی وجہ سے مصروفیات کے باعث فوری نیب میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔