جرمنی میں سیاسی بنیاد پر کیے جانے والے جرائم میں کمی

38

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں سیاسی بنیاد پر کیے جانے والے جرائم میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران ایسے واقعات کی تعداد تقریباً 36 ہزار تھی جو 2017ء کے مقابلے میں8.7 فیصد کم ہیں۔ اعداد شمار پیش کرتے ہوئے جرمن وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ سامیت دشمنی اور غیر ملکیوں سے نفرت کی بنا پر کیے جانے والے جرائم میں بالترتیب 20، 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مذہبی شدت پسندی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔