الخدمت کے افطارپوائنٹس، سینکڑوں روزہ داروں کے لیے افطار کابندوبست

53

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی اور الخدمت کے تحت کورنگی لانڈھی کے اہم مقامات بس اسٹاپ ،بازار اور اہم چوراہوں پر مسافروں کے لیے افطار پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں ۔ان افطار پوائنٹ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مسافر حضرات خواتین اور بچے روزہ افطار کرتے ہیں ،یہ افطار پوائنٹ کورنگی نمبر 2،کورنگی نمبر ڈھائی ،جے ایریا ،کورنگی ساڑھے3 اور لانڈھی نمبر6 پر لگائے جاتے ہیں ۔