سندھ ہائی کورٹ نے انور مجید کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا

40

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور3 بیٹوں کی جانب سے 2011ء کا ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے انور مجید کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرلیا جب کہ ایف بی آر نے جواب جمع کرا دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ انور مجید اور ان کے بیٹے ٹیکس جمع کرانے کے پابند ہیں،انور مجید، اے جی مجید، نمر مجید اور علی کمال مجید کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نوٹس دیا تھا۔وکیل اومنی گروپ نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا نوٹس 2016 ء میں ملا، مدت ختم ہونے کے بعد نوٹس کی قانونی حیثیت نہیں،ہم 2012ء سے ٹیکس ریٹرن ادا کر رہے ہیں، ایف بی آر 5برس سے پہلے کا ٹیکس ریٹرن نہیں مانگ سکتا۔ عدالت نے انور مجید کے وکیل سے جواب الجواب طلب کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 27 مئی تک مدت ختم ہونے کے نکتے پر دلائل دیے جائیں۔