رمضان کے بابرکت مہینے میں ملیرجیل سے 40قیدی رہا

16

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کی برکت چالیس سے زائد قیدیوں کی رہائی کا باعث بن گئی ،ملیر جیل سے 40 سے زائد قیدی رہا کر دیے گئے۔آئی جی جیل مظفر عالم صدیقی کے مطابق قیدی اپنی اصل سزا کاٹ چکے تھے ،جرمانے نہ بھرنے کی وجہ سے رہائی ممکن نہیں تھی، انہوں نے بتایا کہ کراچی کی ایک مخیر خاتون کی جانب سے ان تمام قیدیوں کے جرمانہ ادا کیے گئے، جرمانے کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی کی گئی۔