رمضان نزول قرآن کامہینہ ہے، روزے کی برکات سمیٹی جائیں، محمد اسلام

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یہ بات جماعت اسلامی ضلع ملیر کے امیر محمد اسلام نے گلشن حدید میں افطار پارٹی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہرمضان کا مہینہ امت کو بیداری اور نئی زندگی فراہم کرتا ہے ۔رمضان امت کو قوت اور عظمت فراہم کرتا ہے ۔روزہ رب سے وفا داری کا نام ہے ۔رمضان کی رحمتوں برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے ۔