سربراہ پاک بحریہ سے سیکرٹری دفاع کی ملاقات

41

اسلام آباد (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سیکرٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق نے ملاقات کی جس میں دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سیکرٹری ڈیفنس کو آپریشنل تیاریوں اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری ڈیفنس نے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ