قومی جونیئر بیڈمنٹن ‘ مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

33
لاہور: قومی جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
لاہور: قومی جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں

لاہور(جسارت نیوز)اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ نشترپارک ا سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں جاری ہے، دوسرے روز بوائز اور گرلز کے پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل کے مقابلے ہوئے،شائقین کی بڑی تعداد نے دلچسپ مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر ا سپورٹس پنجاب کی جانب سے چیمپئن شپ کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جاری ہیں، گزشتہ روز بوائز سنگلز انڈر14پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے حاشرنے پنجاب کے محمد ریحان، پنجاب کے معیز فیصل نے اسلام آباد کے زاویئر ، پنجاب کے ملک غاصف نے پنجاب کے معیز احمد، پنجاب کے عامر حسن جنجوعہ نے بلوچستان کے تقی عباس، خیبر پختونخوا کے عمر خان نے پنجاب کے برہان احمد، پنجاب کے محمد ابراہیم رشید نے خیبر پختونخوا کے سمیر کرسٹوفر کو شکست دیدی۔بوائز سنگلز انڈر 16پری کوارٹر فائنل میں خیبر پختونخوا کے قاری عدنان نے سندھ کے محمد طحٰہ کو مات دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ