فیصل آٹو کیش آسان اقساط پر اداکیے جانے والا پرسنل لون ہے 

23

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صارفین کے لیے جدید مالیاتی مصنوعات متعارف کروانے کے اپنے مشن کے مطابق، پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ نے کراچی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں آٹو کیش شروع کرنے کا اعلان کیا۔ فیصل آٹو کیش آسان اقساط پر اداکیے جانے والا پرسنل لون ہے ۔ اس پروڈکٹ کے ذریعے صارفین اپنی گاڑیوں کے اوپر آسان اقساط پر قرضے حاصل کرسکیں گے تاکہ اپنی مالی ضروریات پوری کرسکیں۔اس پروڈکٹ کو 12سے 60ماہ تک کے آسان شیڈول پر مناسب ریٹ پر جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریٹیل بینکنگ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی نے کہا فیصل آٹو کیش ہماری مصنوعات میں منفرد اضافہ ہے اور میں مکمل اعتماد سے کہوں گا کہ اس پروڈکٹ سے صارفین کو بھرپور فائدہ ہوگا ۔ یہ بینکنگ کی صنعت میں منفرد اور جدت سے مزین اضافہ ہے۔کنزیومر فنانس کے سربراہ سید افتخار الحق نے کہا ’یہ پروڈکٹ ویسے تو ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے صارفین کو دیا جائے گا لیکن 30یا اس عمر سے اوپر والے صارفین کے لیے موزوں ترین پروڈکٹ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.