ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر کوٹری ٹیلیگراف کالونی پوسٹ آفس میں تقریب

32

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر کوٹری ٹیلیگراف کالونی پوسٹ آفس میں پوسٹ ماسٹر ندیم خان کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مزدوررہنما سمیت محکمہ ڈاک کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماء ندیم بنگش،اے ایس پریم چند ، شبیر احمد اور ندیم خان نے کہا کہ دور جدید میں بھی لوگوں کا رجحان ڈاک کی طرف ہونا اور اپنی ڈاک کوپاکستان پوسٹ سے ارسال کرنا باعث فخر ہے جبکہ محکمہ ڈاک کو جدید استوار پر لانے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات عمل میں لائی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں اعتماد کی فضاء قائم ہے اور روزبروز صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کی جانب سے ون ڈے سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے اپنے ہی علاقے میں چند گھنٹوں میں پارسل پہنچایا جائیگا جبکہ محکمہ ڈاک کی سروس دوسرے نجی کمپنیوں سے کم نرخ پر مہیا کی جارہی ہے ۔قبل ازیں تقریب میں شرکاء نے ملکر کیک کاٹا اور پھولوں کی کلیاں پیش کیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ