تحریک لبیک کا آسیہ ملعونہ کی ممکنہ رہائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ نے عدالتوں سے ثابت شدہ گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی سزائے موت میں عالمی طاقتوں کے دباؤ پر فیصلے میں ممکنہ ردوبدل کیخلاف ملک گیر احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ایمان کے اس اساسی معاملے پر راست اقدام سے بھی گریزنہیں کیا جائے گا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے آج 12 اکتوبر جمعہ سے کراچی سے خیبر تک باقاعدہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مرکزی ریلی کا انعقاد داتا دربار تا پنجاب اسمبلی بعد نماز جمعہ 3 بجے ہوگا، جس سے مرکزی قائدین خطاب اور تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔صوبہ سندھ کی مرکزی یارسول اللہ ریلی بعد نماز جمعہ 3بجے سوک سینٹر تا نورانی چورنگی نمائش تک نکالی جائے گی۔علاوہ ازیں تحریک کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی کی صدارت میں ہوا، جس میں سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ نے گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو رہا کیا گیا تو رہا کرنے والے ججز اور دیگر ذمے داران کیخلاف اسلامیان پاکستان راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔ آج جمعہ کو علما وخطبا ناموس رسالت کے موضوع پر خصوصی خطاب کے علاوہ مقامی، ضلعی اور ڈویژنل سطح پر یارسول اللہ ریلیاں نکالی جائیں گی، کراچی میں یارسول اللہ ریلی کراچی کے امیر علامہ سید رضی حسینی ودیگر کی قیادت میں نکالی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ