عدالت عظمیٰ کااین اے 91‘پی پی 123 میں دوبارہ گنتی کا حکم

53

اسلام آباد(آن لائن ) عدالت عظمیٰ نے این اے 91 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ 123 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کروا کر3 ہفتوں میں الیکشن کمیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ این اے 91 سے ن لیگ کے ذوالفقار علی پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ سے جیت گئے تھے،جیت کا مارجن 87 ووٹ تھا۔حلقہ پی پی 123کے نتائج میں جیت
کامارجن ٹوٹل 17ووٹ کا تھا، تحریک انصاف کی سونیا ناز نے دوبارہ گنتی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا،ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے دونوں فریقین نے رضامندی کا اظہار کیاتھا ۔جس پر عدالت نے ریٹرننگ افسر کو 3 ہفتوں میں دوبارہ گنتی کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ