پینتا گون کا اسلحہ پروگرام ہیکنگ کی زر میں ااگیا 

71

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو سائبر حملوں کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون اس سسٹم کو محفوظ بنانے میں سست رہا جو کمپیوٹر نیٹ ورکس اور پروگرامز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ منگل کے روز سرکاری دفتر احتساب کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے اپنے نیٹ ورکس کے محفوظ بنانے پر کام کیا تھا، مگر حالیہ عرصے میں اس نے صرف اسلحہ نظام کی سیکورٹی پر توجہ مرکوز کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سادہ نوعیت کے آلات اور ٹیکنالوجی کی معلومات رکھنے والے افراد بنا انکشاف کے اسلحہ سسٹم پر کنٹرول حاصل کرنے پر قادر تھے۔کمزور پہلوؤں میں اسلحہ چلانے یا اس کے روکے جانے پر قدرت، میزائلوں کے نشانہ بنانے کے اثرات، آکسیجن کی سطح پر گرفت شامل ہے۔رپورٹ میں کمزور پاس ورڈ اور غیر محفوظ رابطوں جیسی مشکلات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.