شاہ فیصل کالونی: 5 روز قبل لاپتا ہونے والی خاتون گھر واپس آگئی

41

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہ فیصل کالونی سے5روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی خاتون اپنے گھر واپس آگئی ،خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے عزیز کے گھر چلی گئی تھی ۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ کینٹ بازار کی رہائشی 25سالہ خاتون نمرہ 5 روز بعد اچانک بدھ کی صبح اپنے گھر خود آگئی ، خاتون نمرہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا 5 روز قبل اپنے شوہر سے جھگڑا ہو اتھا جس پر میں اپنی 6 ماہ کی بیٹی کو لے کر الفلاح میں رہائش پذیر رشتے دار کے گھر چلی گئی تھی اور میں نے گھر والوں سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا تھا لیکن اب میں اپنی مرضی سے خود آگئی ہوں، پولیس نے کہا کہ خاتون کے اغوا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.