کرپشن کی اصل یونین تحریک انصاف ہے‘مولا بخش چانڈیو

43

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کرپشن کی اصل یونین تحریک انصاف ہے۔وزیراعظم صاحب ذرا اپنی جماعت پر نظر ڈالیں، دائیں بائیں بھی دیکھ لیں۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ لوگوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ اور آج کی ق لیگ ہے۔کرپشن کی حقیقی یونین تو وہی کہلائے گی جس میں انتخابات سے قبل تمام جماعتوں کے کرپٹ لوگ شامل ہوئے۔صاف نظرآ رہا ہے جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا انداز بتا رہا ہے کہ وہ احتساب کے نام پر مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ