ورلڈا سکواش فیڈریشن پشاورمیں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرائے، قمر زمان

90

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے پشاور میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے مقابلے بحال کرنے کے لئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی ٹیم بھجوا کر یہاں پر بھی بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرائیں۔پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد ‘ لاہور اور کراچی میں پی ایس اے کے مقابلوں کو اجازت دے دی گئی ہے ۔ اسلام آباد میں کئی سال سے انٹرنیشنل مقابلے کئی سال سے کامیابی سے جاری ہیں‘ اسی طرح لاہور میں گزشتہ روز پی ایس اے کا ایونٹ شروع ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں پی ایس اے کا ایونٹ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا ۔قمر زمان نے کہا کہ پشاور میں انٹرنیشنل اسکواش کے مقابلے بحال کرنے کے لئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی ٹیم کو پشاور بھجوائے تاکہ یہاں پر سیکورٹی صورتحال کا جائزلیکر پشاور میں بین الاقوامی اسکواش کے مقابلے بحال ہو سکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پشاور میں جلد بین الاقوامی اسکواش کے مقابلے بحال ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ