عمران خان ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے‘وقار مہدی

25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریڑی وقار مہدی نے کہا ہے 100 روز کا پلان لانے والے موصوف وزیر اعظم عمران خان اب کہتے ہیں دو سال لگیں گے تمام معاملات ٹھیک ہونے میں۔ قوم پر وہ لوگ مسلط کردیے گئے جو سابق حکمران جماعت کی طرح جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف بنانے میں کوشاں ہیں‘ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ اور 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے والوں کے دور میں کچھی آبادیاں مسمار ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔ وقار مہدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ملک چلانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، انھیں اندازہ نہیں کہ غیر تجربہ کار ٹیم پاکستان کو کس دورائے پر لے کر جا سکتی ہے مگر ہماری دعا ہے کہ پاکستان ترقی کرے لیکن موجود حکمران جس طرح کی حکمرانی کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں اس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.