لطیف آباد تھانہ بی سیکشن میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ

36

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لطیف آبادتھانہ بی سیکشن کی حدود میں ڈکیتیوں اور لوٹ مار میں اضافہ، پولیس جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام، لطیف آباد یونٹ نمبر 10 بسم اللہ گارڈن میں ایک مکان میں دو مسلح افراد داخل ہوئے اورفریدہ خاتون زوجہ محمد عارف سے اسلحے کے زور پر سونے کا ایک سیٹ، ایک موبائل فون اور نقد رقم 15 سے 20 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے جبکہ لطیف آباد یونٹ نمبر 10 نزد حسینی امام بارگاہ کے قریب عدنان نامی شخص کے گھر میں مسلح افراد داخل ہوئے اور خواتین کو رسیوں سے باندھ کر اسلحے کے زور پر 80ہزار روپے نقد ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لطیف آباد یونٹ نمبر9میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک راہ گیر کو روک کر اس کی جیب سے پانچ ہزار روپے لیے اور بعدازاں اس کو اس کے گھر لے کر گئے جہاں سے اس نے ایک لاکھ75ہزار روپے کی رقم ان کے حوالے کردی، وہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعات کے مقدمات درج ہوگئے ہیں جبکہ شہریوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کا نوٹس لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ