پی ٹی وی کرپشن کیس‘ شاہد مسعود کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

108

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیشل جج اسلام آباد ارم نیازی نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم گرفتار کو کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ شاہد مسعود کے خلاف بطور ایم ڈی پی ٹی وی اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کا الزام ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم ڈاکٹر شاہد مسعود نے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی
عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ